شہربھرمیں ریلیاں-حرمت رسولؐ پرجان بھی قر بان کےنعرے

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حرمت رسولؐ مارچ کے موقع پرشہر کے تمام اضلاع سے ریلیاں نکالی گئیں۔بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر تک فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،رہبر و رہنمامصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ،خاتم الانبیاؐ مصطفیٰ مصطفیٰ ، جو نہ ہو عشق ِ مصطفیٰؐ تو زندگی فضول ہے، لبیک لبیک لبیک یارسول اللہؐ ، حر مت رسولؐ پر جان بھی قر بان ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکا جلوسوں کی شکل میں بسوں ،ویگنوں ، سوزوکیوں ،ٹرکوں ،کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مسجد بیت المکرم پہنچے۔ مارچ کا وقت دوپہر 4بجے مقرر کیا گیا تاہم شہری دوپہر ایک بجے ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ رنچھوڑ لائن،گارڈن اور اطراف کے مکین رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید کے ہمراہ پہنچے‘ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، صدر،لائنزایریا،بزرٹہ لائن،کالا پل،گلستان جوہر،گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں سے شہری ریلی سے قبل ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔شہری اپنے ہمراہ اسپیکر بھی ساتھ لائے تھے ،جن میں ناموس رسالتؐ کے حوالے سے ترانے چل رہے تھے۔مارچ کے شرکانے عصر اور مغرب کی نماز سڑک پرہی ادا کی،اس دوران خواتین کی بڑی تعداد نے فٹ پاتھ پر نماز کی ادائیگی کی۔مارچ کا آغاز قاری منصور کی جانب سے تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جبکہ نعمان شاہ اور دیگر نےنعت رسولؐ پیش کی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی اسٹیج پر آمد کے موقع پر اسامہ رضی نے پرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More