پی ٹی اے نے خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کرا دیا

0

اسلام آباد ( امت نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی سے منسلک اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا۔خادم حسین رضوی کے اکاؤنٹ KhadimRizviReal@کھولنے پر لکھا آرہا ہے کہ اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹ معطل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹ کو ٹوئٹر قوائد کی پاسداری نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے معاملے پر اظہار خیال کے بعد سامنے آیا۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزیر نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا کہا تھا میں حیران ہوں کہ یہ اب تک بند نہیں ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ ٹوئٹر اس حوالے سے ہماری درخواست قبول نہیں کررہا۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی اپنی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون خرابے سے بچنے کے لیے مطمئن کرنے کی پالیسی کو غیر ریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام قرار دیدیا۔وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے مطمئن کرنے کی پالیسی غیر ریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام اور پُر امن جمہوری احتجاج کے حق کے تصور کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ریاست کو قانون کی عمل داری قائم کرنی چاہیے اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بالخصوص جب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو۔شیریں مزاری نے کہا مجھے امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف موجودہ حالات بلکہ جبری گمشدگیوں پر بھی قانون کی پاسداری کے عزم پر قائم رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More