فواد چوہدری نے پی پی کیخلاف محاذ کھول دیا – وزرا کا بھرپور جواب

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےپی پی کے خلاف محاذ کھول لیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ میں غنڈہ راج کا خاتمہ ضروری ہے۔دیکھتے ہیں سندھ حکومت کتنے دن چلتی ہے۔رینجرز نہ رہے تو یہاں نظام درہم برہم ہو جائے گا ۔ سندھ میں عمران خان نے لسانیت کو ختم کیا ہے ۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔وفاق نے 10 برس میں سندھ کو75ہزار کروڑ دیے۔ بتایا جائے کہ یہ رقم کہاں گئی۔صوبائی وزرا نے وفاقی وزیر کے بیان پر بھر پور جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ وزرا کا کہنا ہے کہ پی پی نے صوبائی حکومت مانگ کر نہیں بنائی ۔سندھ حکومت کو ہٹایا گیا تو تحریک انصاف کی حکومت بھی باقی نہیں رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایک سیمینار سے خطاب و میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ہم اگلے الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔70دن میں آلو کی فصل تیار نہیں ہوتی ، لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی نظام بدل دے۔احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کیونکہ ہمیں اسی بنیاد پر ووٹ ملے ہیں۔عمران خان نے سندھ میں لسانی سیاست ختم کرنے کی بنیاد رکھ دی۔ سندھ میں گورنر راج کی ضرورت نہیں ہے۔ہرجگہ حکومتی رٹ قائم کی جائے گی۔ اگر رینجرز سندھ سے گئی تو سارا نظام درہم ہو جائے گا۔۔سیاسی انتقام کانشانہ بنانا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور یہ بھی کہا کہ وفاق سب کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کررہا ہے۔ کراچی کیلئے مل کر کام کریں گے۔آصف زرداری نے غریبوں کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈالے، انہیں چاہئے کہ وہ ان پیسوں سے مکر جائیں۔آصف زرداری یا نواز شریف پر کرپشن کے مقدمات واپس نہیں لئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ حکومت کے خاتمہ کا بیان افسوس ناک ہے ،جس کی وزیر اعظم کو وضاحت دینی چاہئے۔وفاقی وزیر ہمارے دن نہ گنیں بلکہ اپنی فکر کریں۔ وہ سنسنی خیز بیان دے کر عوامی توجہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کر کے وفاقی حکومت کے عزائم ظاہر کر دیے۔صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو بلدیاتی نظام پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔ہم نے حکومت کسی سے مانگ کر نہیں بنائی کراچی کا مینڈیٹ چوری کر کے نیازی کی گود میں ڈالا گیا ۔فواد چوہدری فساد چوہدری نہ بنیں اور کان کھول کر سن لیں کہ صوبے خودمختار ہیں۔وہ اس وقت کہاں تھے ،جب 3دن وفاق یرغمال بنا رہا۔ آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ بلدیاتی نظام ایک ہو۔بلدیاتی نظام صوبوں کی صوابدید ہے، وفاق اس پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر اداروں کے بورڈز میں تبدیلی زیرِ غور ہے۔پاکستان کوارٹرز کا سندھ حکومت نہیں وفاق کا معاملہ ہے ۔ وہ مکینوں کا معاملہ حل کرے۔عمران خان نیازی نے عدلیہ و فوج کو گالیاں دینے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالے۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا بند کر دے۔ہم18ویں ترمیم و وفاق کے محافظ ہیں اور دونوں کیلئے پہرہ دیں گے ۔ سندھ میں کسی مہم جوئی سے باز رہا جائے۔ یر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہے گی۔صوبوں کے وجود سے چھیڑ خانی وفاق سے کھلواڑ کے مترادف ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More