سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کا حکومتی فیصلہ

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پہلی بار سوشل میڈیا ریگولیٹ کرے گی ۔ سیمینار سے خطاب و میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا سوشل میڈیا پر کنٹرول نہیں ہے ۔حالیہ دنوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا کا بہت استعمال کیا گیا۔یہ وزارت اطلاعات کیلئے چیلنج ہے۔ہر بات کہنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیوں کہ پرانی ویڈیو سامنے آ جاتی ہیں۔پہلے وزرا بیان دے کر مکر جاتے تھے۔اب ویڈیوز جاری ہو جاتی ہیں۔ وزرا کو اب محتاط رہنا چاہیے۔آسیہ مسیح کیس پر خادم رضوی کا اکاؤنٹ سرگرم تھا۔سوشل میڈیا پر کئی خبریں آتی ہیں ،جنہیں روکنا مشکل ہوتا ہے تاہم حکومت پہلی بار سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More