قومی اسنوکر ٹیم 17 نومبر کو میانمر روانہ ہوگی

0

اسلام آباد (امت نیوز) پانچ رکنی قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے لئے 17نومبر کو میانمر روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایاکہ ورلڈ سنوکر کپ 18 سے 27 نومبرتک میانمر کے شہر ینگون میں منعقد ہو گا جس میں 4 کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے، کھلاڑیوں میں بابر مسیح، محمد آصف اور محمد بلال مینز کیٹیگری میں جبکہ عمران شہزاد ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اسی طرح نوید کپاڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے 52 سے 55 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More