ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے میں ردوبدل کیلئے 18 رکنی کمیٹی قائم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے میں ردوبدل کے لیے احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی کمیٹی میں حمزہ شہباز بھی شامل ہیں لیکن مریم نواز شامل نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے پر نظر ثانی کیلئے قائم 18رکنی کمیٹی اس حوالے سے تجاویز مرتب کرے گی۔خواجہ آصف،سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی نچلی سطح پر پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق تجاویز دے گی ۔