راؤ انوار کا وکیل اپنے نام سے پریشان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کا پیر کو راؤ انوار کے وکیل سےدلچسپ مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ آپ کا نام ایان میمن ہی ہے ؟۔اس پر راؤ انوار کے وکیل نے کہاکہ میں اپنے نام کے باعث پریشان رہنے لگا ہوں۔ میرا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں اداکارہ ایان علی کا نام آتاہے۔حقیقت یہی ہے کہ میرانام ایان میمن ہے اور پیشہ کے اعتبار سے وہ ایک وکیل ہیں ۔اس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ٹھیک ہے اب درخواست کی سماعت کرتے ہیں۔