کلفٹن میں ملازم کے قتل پر مالک کے بیٹے سمیت 3 کیخلاف مقدمہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں بنگلے میں کام کرنے والے 15 سالہ ملازم کے قتل میں بنگلے کے مالک کے بیٹے سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ابتدا میں ملازم کو مارکر اس کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود بلاک 8میں بنگلہ نمبر 59/1سے 31اکتوبر کو 15سالہ عمران ولد قاسم جان نامی لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔ایس ایچ او جاوید ابڑو نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا، تاہم پولیس نے شک پر لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا، جس میں ثابت ہوا کہ واقعہ خود کشی کا نہیں ، بلکہ قتل ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عمران کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔پولیس نے مقتول بچے کے والد قاسم جان کی مدعیت میں بنگلے کے مالک کے بیٹے عمیر، ڈرائیور امجد اور چوکیدار عبدالصمد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 293/18بجرم دفعہ 302/34 درج کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More