دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7نومبر کو دیوالی كے موقع پر ہندو برادری كے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہندو برادری کو دیوالی پر مبارک باد بھی دی۔