ملعونہ آسیہ کی رہائی کا فیصلہ عالمی دبائو کا نتیجہ ہے- حافظ عاکف سعید
کراچی (پ ر) نبی اکرامؐ مقام و مرتبہ کا تعین مخلوق کے بس کی بات نہیں۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی تعظیم و تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ قرائن ظاہر کرتے ہیں کہ گستاخ رسول ملعونہ آسیہ کی رہائی کا فیصلہ عالمی دبائوں کے نتیجے میں کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ کہنا کہ FIR کے اندراج میں 5 دن کا وقفہ ظاہر کرتا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے توہین رسالت کا مقدمہ درج کرانے کا طریقہ اتنا پیچیدہ بنادیا ہو اہے کہ اس میں کافی وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کی پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں لیکن تشدد اور جلائو گھیرائو نامناسب ہے اور عوام کیلئے باعث زحمت بن جاتا ہے۔