مولانا سمیع کے تینوں ملازمین کی نقل وحرکت پر پابندی عائد

0

راولپنڈی (امت نیوز)قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مولانا سمیع الحق کے تین ملازموں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مولانا سمیع الحق قتل کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کی جانب سے بڑی پیش رفت کا دعوی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مولانا سمیع کے تینوں ملازمین کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق تینوں ملازمین کے موبائل فونز کی فرانزک لیب سے جانچ پڑتال اور ڈیٹا چیک کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ، ڈائیور اور ملازم کے فونز کو فرانزک چیکنگ کیلئے لاہور لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے واردات کی مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے مقتول سمیع الحق کے موبائل کا ڈیٹا بھی فرانزک لیب بھجوایا۔ سیکیورٹی اداروں نے مولانا سمیع کے علاقے کی جیو فینسنگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔مولانا سمیع کے سیکرٹری، ڈرائیور اور ملازم کی نقل و حرکت پولیس اجازت سے مشروط ہوگی، جب کہ 7 پڑوسیوں اور ایمبولینس عملے کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More