اہلسنت والجماعت کا مولانا سمیع الحق کامشن جاری رکھنے کااعلان
اسلام آباد(نمائندہ امت) مولانا سمیع الحق کی شہادت قومی سانحہ ہے،مولانا سمیع الحق پر حملہ حقیقت میں پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا گیا ہے،مولانا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر کیس کی دوبارہ سماعت کی جائے،مولانا سمیع الحق کا خون ریاست پاکستان پر قرض ہے،قتل میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ان خیالات کااظہار سربراہ اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی نے جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گستاخ رسول آسیہ مسیح نے گستاخی کا اقرار کیا تھا اس کے باوجود اس کو بری کرکے ملک میں ایک نئے بحران کو جنم دیاگیاہے،حکومت فی الفور آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈال کر کیس کی دوبارہ سماعت کرے۔