ڈار کی گاڑیاں ڈھونڈنے کیلئے پنجاب میں ناکے لگانے کا فیصلہ

0

لاہور(آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملکیتی دو لگژری گاڑیوں کا کھوج لگانے کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے کل بروز بدھ پنجاب بھر میں ناکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب چوہدری اکرم اشرف گوندل نے صوبے کے تمام9 ڈویژنوں کے ایکسائز ڈائریکٹرزاور تمام ای ٹی اوزکو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گھر سے غائب ہونے والی گاڑیوں لینڈ کروزور اور مرسڈز کو ڈھونڈنے کیلئے مدد طلب کی ہے، جس کیلئے کل بروز بدھ7 نومبر کو 36 اضلاع میں ناکہ بندی کر کے دی جانے والی گاڑیوں کی معلومات انجن چیسسز نمبر کی گاڑیوں کو ڈھونڈنے کیلئے مین شاہراہوں ، داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جو صبح 9 سے شام5 بجے تک ان گاڑیوں کو ڈھونڈنے میں نیب کی مدد کریں گی۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر غائب ہونیوالی دونوں گاڑیوں پر اسلام آباد کی نمبر پلیٹس نصب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More