تحریک انصاف 126 روزہ دھرنے کا کفرانہ ادا کرے- جے یو پی
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ وزیراعظم کشکول لے کر دنیا سے ڈالروں کی بھیک مانگ رہے ہیں لیکن افسوس ان عوام دشمن اقدامات پر پارلیمانی پارٹیوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، پی ٹی آئی کے 126 روزہ دھرنے سے ملک و قوم کو 71 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جو پی ٹی آئی کو فوری طور پر قومی خزانہ میں جمع کراکراپنے 126روزہ دھرنے کا کفرانہ ادا کرنا چاہئے تاکہ حکمرانوں کو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر محمد یونس دانش نے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کے عوام دشمن رویہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان پایا جاتاہے مگر افسوس پاکستان واحد ملک ہے جہاں مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔