وزیر اعظم نے مذہبی رہنماوں کو سیکورٹی دینے کا حکم دیدیا

0

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مذہبی رہنمائوں کوسیکورٹی دینے کاحکم دیدیا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے حکم کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے تمام مذہبی رہنمائوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف کمشنراسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اور چاروں صوبائی حکومتوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی سطح کے مذہبی رہنمائوں سے رابطہ کر کے ان کی مصروفیات کا شیڈول حاصل کیا جائے اور انہیں فول پروف سیکورٹی دی جائے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن، عبدالغفور حیدری اور سراج الحق سمیت اہم مذہبی رہنمائوں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ اس مقصد کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا ہے۔ پولیس افسران کو اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام مذہبی رہنمائوں کی آمد و رفت کا علم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More