با ل ٍٹیمپرنگ بین الاقوامی مسئلہ ہے- آسٹریلوی کوچ

0

سڈنی (امت نیوز)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بے جان پچز کے باعث بال ٹیمپرنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے تاہم ٹیم میں ان کی موجودگی میں اسی طرح کے کسی واقعہ کے امکان کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹسن لینگر نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گیند کو خراب کرنے کیلئے میدان میں جان بوجھ کر ریگ مال استعمال کرنے کی رپورٹ پر افسوس ہوا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے جان بوجھ کر گیند کو خراب کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے استعفیٰ دے دیا اور جسٹسن لینگر کو ان کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔جسٹن لینگر نے اعتراف کیا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کو نظرانداز کیا جائے۔اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچ سکتا کہ ہم نے میدان میں ریگ مال کیسے استعمال کیا جس کی مجھے کوئی سمجھ نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے جتنی معلومات ہیں اس کے مطابق بال ٹیمپرنگ کا یہ مسئلہ لوگوں ککے ساتھ بین الاقوامی طور پرموجود ہے۔لینگر کا کہنا تھا کہ عالمی طور پر بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ مردہ پچز کے باعث موجود ہے جو اپنی برتری کے لیے اکساتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More