فیفا ورلڈکپ 2026کی میزبانی تین ممالک کے سپرد

0

ماسکو (امت نیوز) امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر 2026ء میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نے مدمقابل امیدوار مراکش کو شکست دے کر میگا ایونٹ کی میزبانی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ یہ فٹ بال کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین ممالک میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ یونائیٹڈ کو 134 اور مراکش کو 65 ووٹ ملے۔ میزبانی کیلئے امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ درخواست جمع کرائی ہوئی تھی جبکہ مراکش بھی دوڑ میں شامل تھا، ورلڈ گورننگ باڈی کے 211 اراکین میں سے 200 نے ووٹ کاسٹ کئے، امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے 134 ووٹ حاصل کر کے میگا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More