زمبابوے نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
سلہٹ (امت نیوز) زمبابوے نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 151 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ 321 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا، زمبابوین کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ سین ولیمز کو میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چوتھے روز میچ شروع ہونے سے قبل میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 295 رنز اور زمبابوے کو 10 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ منگل کو سلہٹ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 26 رنز سے دوبارہ شروع کی تو زمبابوین ٹیم نے ایک رن بغیر کسی نقصان دوسری اننگز شروع کی تو لیٹن داس 14 اور امرالقیس 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 56 رنز بنے۔ لیٹن داس کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بناکر سکندر رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔
٭٭٭٭٭