فٹبال فیڈریشن کا ویمنز ٹیم کیلئے بھی غیر ملکی کوچ رکھنے کا فیصلہ
لاہور (امت نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مینز کوچز کے کامیاب تجربے کے بعد قومی خواتین ٹیم کے لئے بھی غیر ملکی کوچ رکھنے کا فیصلہ کر لیا،خاتون فارن کوچ کا تعلق برازیل سے ہے اور وہ آئندہ چند روز میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو جوائن کر لیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچز بھی غیر ملکی ہیں، ہیڈ کوچ جوزنوگیرا کی کوچنگ میں قومی ٹیم بنگلہ دیش میں شیڈول ساف چمپئن شپ میں تیرہ سال کے طویل عرصے کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فارن کوچ بیٹو پورٹیلا کی کوچنگ میں پاکستان انڈر 15 کے ساف فٹبال چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ان غیر ملکی کوچز کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستان فٹببال فیڈریشن نے برازیل سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون کوچ کو قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭