لیاری میں پانی چوری سے متعلق درخواست پرایم ڈی واٹر بورڈ طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم نے لیاری کے پانی چوری سے متعلق دائر درخواست پر ایم ڈی واٹر بورڈ ایم ڈی سائٹ سمیت دیگر کو 14 نومبر کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں کمیشن نے پانی سے متعلق درخواستوں کی سماعت 14 نومبر مقرر کرتے ہوئے فوکل پرسن آصف حیدر شاہ کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے،درخواست گزار ایم پی اے سید عبدالرشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ لیاری کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لیاری کے حصے کا پانی چوری کر کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کو دیا جا رہا ہے علاقہ مکینوں کو پانی سے محروم کیا جارہا ہے جب واٹر بورڈ سمیت دیگر حکام سے رجوع کیا گیا تو متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے لہذا لیاری کے مکینوں کا پانی چوری کرنا ٹھیک نہیں ہے استدعا ہے کہ واٹر بورڈ حکام سمیت دیگر کو پابند کیا جائے کہ لیاری کے پانی کو چوری ہونے سے روکیں تاکہ لیاری کے مکینوں کو پانی ملے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More