غیرقانونی مظاہروں سے نمٹنے کیلیے پولیس فورس قائم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے غیرقانونی مظاہروں ، ریلیوں اور جلسوں سے نمٹنے کے لئے انسداد فسادات فورس قائم کردی ۔فورس کی ابتدائی نفری 357 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔اینٹی رائٹس فورس کی تقریب گارڈن ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ انسداد فسادات فورس کی ابتدائی نفری357 ہے ، جب کہ جلد ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ تینوں زون کے 150 جوانوں کو بین الاقوامی طرز پر گیس ماسک سمیت تمام ضروری ساز و سامان سے لیس کردیا گیا ہے۔ کسی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہوگا۔یہ جوان 3 ماہ تک اینٹی رائٹس فورس میں کام کریں گے۔پھر مرضی کی پوسٹنگ ملے گی۔دوسرے جوان ان کی جگہ لیں گے۔انسداد فسادات فورس کراچی میں غیر قانونی جلسوں، ریلیوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہے۔اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کو احتجاج اور ریلیوں کے دوران حکمت عملی سے نمٹنے کی باقاعدہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔امیر شیخ کی جانب سے آنسوگیس شیل پھینکنے والے اہلکاروں کو دو دو جبکہ فورس کے تمام اہلکاروں کو ایک ایک ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔امیر شیخ کا کہنا تھا کہ میں پولیس اہلکاروں کا دوست ہوں۔ہم سب محافظ ہیں۔کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔شہریوں کا احترام پولیس پر لازم ہے۔اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More