تجاوزات کی آڑ میں نقصان پہنچانے کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

0

کراچی ( اسٹاف پورٹر ) نعمان سینٹرکے دکانداروں نےتجاوزارت کے خلاف آپریشن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سائن بورڈ ہٹانے کے دوران دکانوں کو نقصان پہنچا نے پر احتجاج کیا ہے ۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صدرمیں قائم تجاوزات ختم کرنے کے احکامات دیئے تھے ۔ تاجروں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اختیارات سے تجاوز پرمتعلقہ ادارےاور افسران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ ایک دکاندار ناصر نے بتایا کہ عملے نے سائن بورڈ کی آڑ میں میری دکان کے دونوں شٹر توڑ دئیے ، شوکیس ٹوٹنے سے گاہکوں کے چشمےٹوٹ گئے اندازے کے مطابق80 ہزارروپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ،ایک اور دکاندار طارق نے بتایا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ۔ کامران نے بتایا کہ دکان کے شٹرزٹوٹنے سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More