بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے-پاک فوج

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے۔یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6نومبر1947سے اب تک کے تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی نہیں کچل سکتے۔واضح رہے کہ 6نومبر1947کو بھارتی فوج، ڈوگرہ راجہ مہاراجہ ہری سنگھ اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ گرائے تھے اور پاکستان ہجرت کرنے والے 2 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ انہی کی یاد میں ہر سال 6 نومبر کو یوم شہدائے کشمیر منایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More