کرپشن کے بےبنیاد الزام لگا کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے- فریال تالپور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ میرا حکومت کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں میں صرف پیپلز پارٹی کی سیاسی کارکن ہوں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشرف آمریت کے دور میں لاڑکانہ کی ضلعی ناظمہ کی حیثیت سے میری کارکردگی نمبر ون تھی اور آج کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی انسان سمجھا جائے ، بنا ثبوت کے خبروں کا بازار گرم کرنے سے سیاسی رہنماؤں کی تذلیل کی جاتی ہے اور ہمیں بہت دکھ بھی ہوتا ہے۔