ملعونہ آسیہ کی رہائی کے معاملے پر جلد اے پی سی بلائیں گے ۔ثروت اعجاز

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہم بہت جلداہلسنت وجماعت کی تنظیمات علما ومشائخ کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس میں ملعونہ آسیہ کو انجام تک پہنچانے اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں ،ملزمہ کو قانون کے تحت تختہ دار تک پہنچانے کیلئے کردار ادار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک آئین ،قانونی اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔جب کہ تمام مکاتب فکر نے ملعونہ آسیہ کے رہائی فیصلے کو ناپسندیدہ اور بیرونی دباؤ قراردیاہے ۔ہم اس کیس میں بھرپور قانونی چارہ جوئی کرینگے جب کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے وکلا سے رابطے کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انارکی یا انتشار پھیلانا کسی طور پر بھی ملک کے مفاد میں نہیں ۔ہم اداروں سے ٹکراؤ یا اداروں کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شرکت کرنے والوں کا اہل سنت وجماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔لہذا بلاجواز چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے ہمیشہ پاک فوج کی حمایت کی ہے ۔یہ واحد ادارہ ہے جو ملکی بقا وسلامتی کیلئے کوشاں ہے ۔فوج اور عدلیہ کیخلاف آنے والے بیانات غیر مناسب ہیں ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ۔ججز کو واجب القتل جیسے فتوے کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا فرض اول ہے ۔گستاخ رسول کی رہائی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ،اعلی عدلیہ اس کیس پر نظرثانی کرے ۔اور فل کورٹ بینچ تشکیل دے ۔علما کرام کو دلائل دینے کا موقع فراہم کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More