ایران پر پابندیوں سے عالمی توازن بگڑ جائے گا-اردوغان
انقرہ ؍ تہران(امت نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کسی شاہی سلطنت کے تحت نہیں ہے ۔ امریکی پابندیاں عالمی قوانین و سفارتکاری کے منافی ہیں جس کے نتیجے میں عالمی توازن بگڑے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پابندیاں مناسب نہیں۔ہم شاہی دنیا میں نہیں رہتے پابندیاں عالمی قوانین اور سفارت کاری کے منافی ہیں جس سے عالمی توازن بگڑ جائے گا ۔منگل کو ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو نے ٹوکیو میں پریس کانفرنس کے دوران امریکہ کو متنبہ کیا کہ ایران کو تنہا کرنا اور کونے پر لگانا خطرناک ثابت ہوگا۔ایرانی عوام کو سزا دینا درست نہیں ہوگا اور پابندیوں سے نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔