ونیز ویلا کا 14ٹن سونا دبانے کیلئے برطانیہ سرگرم

0

کراکس؍لندن(امت نیوز)برطانیہ وینزویلا کا 14ٹن سونا دبانے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے ۔ برطانیہ کے بینک آف انگلینڈ نے مانگنے کے باوجود سونا وینز ویلا کو واپس کرنے کے بجائے پوچھا ہے کہ وہ سونا واپس کیوں لے جانا چاہتا ہے ۔معاملے سے آگاہ حکام کا کہناہے کہ سونے کو وینز ویلا کی بندرگاہ تک بحفاظت پہنچانے کیلئے انشورنس کوریج کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سونا اب تک وینز ویلا نہیں بھیجا جاسکا ۔اس ضمن میں بڑے گولڈ کارگو کی ضرورت پڑے گی ۔ وینز ویلا کے حکام اب بھی سونے کی منتقلی کیلئے انشورنس کا بندوبست کرنے میں لگے ہیں۔وینز ویلا 5برس سے بدترین کساد بازاری سے دو چار ہے اور ملک میں افراط ز400فیصد سے زائد ہے ۔اس کے نتیجے میں بھوک اور امراض بڑھے ہیں اور 20لاکھ سے زائد نفوس ترک وطن کر چکے ہیں۔امریکی پابندیوں کے اثرات کے باعث وینز ویلا کی کرنسی پہلے ہی ڈانواں ڈول ہے اور سکڑتی جا رہی ہے ۔عالمی مالیاتی اداروں نے وینز ویلا کو قرض دینے سے بھی انکار کردیا ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل ہی وینز ویلا پر نئی پابندیاں لگائی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری وینز ویلا کی کرپٹ اور گمراہ کن حکومت کے ساتھ سونے کی تجارت نہیں کرے گا ۔رواں برس میں وینز ویلا نے اپنا سونا عالمی منڈی میں نیلام کیا ہے ۔بیچےگئےسونے سے 5گنا زیادہ سونا بینک آف انگلینڈ میں رکھاہے ۔وینز ویلا کی حکومت نے حال ہی میں زر مبادلہ میں رکھے 2 ارب یورو بھی بیچنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کی مدت نہیں بتائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More