اہلسنّت والجماعت کے قائدین کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہلسنت و الجماعت کراچی کے صدر علامہ ربنواز حنفی، تاج حنفی ، مولانا محی الدین اور ترجمان عمر معاویہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی قائدین کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔اعلامیے کے مطابق انہوں نے اجلاس کے بعد کہا کہ ہر سانحہ یا دہشت گردی واقعہ کے بعد حکومتی بیانات میں کہا جاتا ہے کہ سیاسی اور مذہبی رہنمائوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم یا بڑھا دی گئی۔