ملعونہ کے خاندان کو میڈیا اور ملاقاتوں سے گریز کی ہدایت

0

لاہور(نجم الحسن عارف) حکومت نے ملعونہ آسیہ کے اہل خانہ کو خانیوال واپس جانے سے روکتے ہوئے لاہور میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آسیہ کے خاندان سے کہا ہے کہ وہ ملاقاتوں و میڈیا کے ساتھ رابطوں سے گریز اور تین سے چار دن تک انتظار کریں۔اس دوران انہیں کوئی اچھی خبر بھی مل سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آسیہ کا نام ای سی ا یل میں ڈالے جانے کا معاملہ لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ہی ملعونہ کے خاندان نے خانیوال واپسی کا ارادہ ترک کردیا۔ذرائع کے مطابق آسیہ مسیح کے شوہر عاشق مسیح اور جوزف ندیم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔صورتحال میں بہتری آتے ہی بیرون ملک روانہ ہوسکے گی۔ ”امت“ نے تحریک لبیک کے ترجمان پیر اعجاز سے رابطہ کرکے دریافت کیا کہ حکومت نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے کتنا وقت مانگا تھا؟، جس پر ترجمان نے کہا کہ حکومت نے پانچ چھ دن تک نام ای سی ایل میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا۔اب اس پر عمل اس طرح شروع ہوچکا ہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہوچکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم بھی اپنے احتجاج کا حق استعمال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More