بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری شہید کردیئے

0

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہا کردی ہے اور ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اورعامر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 5 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More