ویرات کوہلی کے ساتھ بہت کم وقت گزارتی ہوں- انوشکا شرما
ممبئی(امت نیوز) اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ بہت کم وقت گزارتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرمااور اُن کے شوہر ویرات کوہلی کو اپنے بے حد مصروف پروفیشنل شیڈول کی وجہ سے ایک ساتھ وقت گزارنے کا بہت کم وقت ملتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں ایک گھر میں رہتے ہیں لیکن ہمیں ایک ساتھ وقت گزارنے کا وقت نہیں ملتا اور جب ہم ایک ساتھ گھر ہو تو یہ واقعی چھٹیوں کی طرح محسوس ہوتا ہے۔