پاک-روسی بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی کوششوں پر متفق

0

ماسکو(آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر روسی بحریہ کے سربراہ نے ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا اور روایتی گارڈز نے اعزازی سلامی پیش کی۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، بشمول بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے قیام کے لیے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز اور کثیر القومی بحری مشق امن 19کے بارے میں آگاہ کیا۔روس کی بحریہ کے سربراہ نے متعلقہ علاقے میں پاک بحریہ کی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے سربراہان نے کثیر القومی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی کوششوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔دورے کے دوران نیول چیف نے روس کی بحریہ کے کیڈٹس سے بھی ملاقات اور بات چیت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More