متروکہ وقف املاک بورڈکے فرانزک آڈٹ کاحکم
اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کے زیر صدارت بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم کو بورڈ کے ماضی کے معاملات اور املاک کے انتظام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔ ادارےکے بہترین انتظام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بورڈکے تمام معاملات کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں۔