سرائے نورنگ کا نوجوان راولپنڈی میںڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
سرائے نورنگ (نمائندہ امت) راولپنڈی میں دکان میں ڈکیتی کے دوران ڈا کووں کی فائرنگ سے نورنگ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جان بحق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نورنگ کے علاقے شیخ خدا بخش (شیخ کلہ) سے تعلق رکھنے والا عنایت اللہ ولد سیف اللہ کی پیرودھائی میں پرچون کی دکان تھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب دس بجے نامعلوم ڈاکووں نے دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔پیرودھائی پولیس نے مقتول کے بھائی کفایت اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔