سوات کچہری میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

0

سوات (بیورورپورٹ) سوات میں ضلعی کچہری کے اندر شوہر نے تاریخ پیشی کے لئے آنے والی بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون کے قتل کے خلاف وکلاء نے عدالتی امور سے بائیکاٹ کیا۔،ڈی ایس پی سیدوشریف سرکل پیر سید خان کے مطابق پانچ بچوں کی ماں مقتولہ مسماة عظمیٰ اٹھارہ مئی کو گھر سے اکرام الدین نامی شخص کے ساتھ گئی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا بعدازاں خاتون نے عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی جس کی تاریخ پیشی پر وہ کمرہ عدالت کے باہر موجودتھی کہ اس دوران اس کے شوہر ملزم عارف خان ولد فقیر شاہ نے چھری سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی د توڑ گئی ،پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا جس کے خلاف تھانہ سیدوشریف میں انسداددہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ادھرسوات کی ضلعی کچہری میں خاتون کے قتل کے خلاف وکلاء نے عدالتی امور سے بائیکاٹ کیا اور پولیس سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیئے ،بھری عدالت میں سخت سیکیورٹی کے باوجود ملزم کی جانب سے چھری لانے اور احاطہ عدالت میں خاتون کے قتل کئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس عدالتی احاطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔وکلاء کے بائیکاٹ کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More