شہری پر تشدد کرنیوالے ٹریفک پولیس کے 2 افسر معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے شہری پر تشدد کرنے میں ملوث بلدیہ ٹریفک سیکشن ویسٹ کے سب انسپکٹر اعظم اور ریکارڈ کیپر اے ایس آئی یوسف کو فوری طور پر معطل کردیا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ افسران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شخص کو مارا پیٹا تھا۔