کے الیکٹرک عملہ غائب-بجلی تار اور پول سڑک پر پڑے رہے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران کے الیکٹرک عملہ غائب رہا۔ بجلی کنکشن منقطع کئے بغیر جاری آپریشن کے دوران کرنٹ زدہ تاریں اور بجلی کے پول سڑک پر پڑے رہے۔تفصیلات کے مطابق صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں آپریشن کے دوران کے الیکٹرک عملہ غائب رہا۔مذکورہ مقامات پر بجلی کی تاریں سڑکوں اور دکانوں کے اوپر پڑی ہوئی تھیں۔مشاہدے میں آیا کہ دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت ہی بجلی کنکشن منقطع کررہے ہیں۔صدر میں فائیو اسٹار چورنگی پر گرنے والا پول گھنٹوں سڑک پر پڑا رہا۔پول کے تار بھی گاڑیوں کے اوپر گر گئے ، تاہم متعدد شکایتوں کے باوجود کے الیکٹرک عملہ نہیں آیا۔امت کو شہری محمد سجاد نے بتایا کہ کئی گھنٹوں سے کے الیکٹرک حکام کو کالز کررہا ہوں، لیکن عملہ نہیں آیا۔بجلی کی تاروں سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتاہے۔پول گرنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More