ورلڈکپ مہم کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کی خصوسی ویڈیو جاری
لاہور(امت نیوز )پاکستان ہاکی ٹیم کی اب تک کے ورلڈ کپ میں شاندار تاریخ کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی گئی۔ویڈیو کے آغاز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پیٹرن چیف دکھایا گیا ہے۔جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق ورلڈکپ کرانے کا آئیڈیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر ائیر مارشل نور خان کا تھا،ان کے اس آئیڈیے کی وجہ سے پہلی بار 1971 میں سپین کے شہر بارسلونا میں مرکب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو اب تک چار بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزااز حاصل ہے۔قومی ٹیم نے بارسلونا میں 1971 میں شیڈول پہلے عالمی کپ میں میزبان سپین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے زیر کر کے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
٭٭٭٭٭