کار اٹھا کر شہری کو رسید نہ دینے والا ٹریفک پولیس کا افسر معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کار اٹھا کر شہری کو رسید نہ دینے والے ٹریفک افسر کو معطل کردیا گیا۔ فرئیر ٹریفک سیکشن کے لفٹنگ افسر اے ایس آئی شکیل نے لفٹ ہوکر آنے والی کار کے مالک کولفٹنگ کی رسید نہیں دی تھی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شکایت ملنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے مذکورہ افسر کو فوری معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔