شاہین ایئر اور سعودی شہزادے کے درمیان معاملات طے پا گئے

0

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہین ایئر اور سعودی شہزادے کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ایئر لائن پر کنٹرول کی منتقلی کا عمل آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ شاہین ایئر کے قائم مقام سی ای او جاوید صہبائی کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے کیساتھ معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور بہت جلد ایک پریس کانفرنس میں اپنے سرمایہ کار کا اعلان کریں گے اور اس بارے میں تفصیلات بتائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ محض چند ہفتے کی بات ہے کہ شاہین ایئر دوبارہ آسمانوں میں محو پرواز ہوگی اور پہلے سے زیادہ چمک دمک کیساتھ ہو گی۔ ہم اپنے ریگولیٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف بی آر کے شکر گزار ہیں۔ سرکاری ریگولیٹری اداروں کو واجب الادا رقوم اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے پہلے مرحلے میں یہ ادائیگی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More