مقبوضہ کشمیر کے مدرسے میں عافیہ کیلئے دعا-اتوار کو رہائشگاہ پر تقریب ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی اسیر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کے لیے اتوار کو ان کی رہائشگاہ سوا لاکھ ”قرآنی اذکار آیت کریمہ “ کے ختم کی تقریب منعقد کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیر تریال سے مسجد حمزہ کے امام نثار احمد نقشبندی نے درسگاہ محمدیہ میں عافیہ صدیقی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔انہوں نے مسلمانوں سے عافیہ کے لیے صلوٰة حاجات پڑھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے بھی عوام سے ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔