بینک الحبیب- سلک بینک کی صارفین کو محفوظ بینکاری کی یقین دہانی
کراچی (بزنس رپورٹر) سائبر حملوں کی خبروں کے حوالے سے بینک الحبیب نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اپنے صارفین کا ڈیٹا راز میں رکھنے کے لئے بینک کے پاس ایڈوانس سیکورٹی مانیٹرنگ ایپلیکیشنز موجود ہیں۔ ابھی تک ڈیٹا سے متعلق کسی قسم کی مشکوک سرگرمی نہیں ہوئی ہے۔ کسی بھی معلومات کیلئے ہیلپ لائن 111-014-014سے رابطہ کیا جاسکتاہے، جبکہ سلک بینک میڈیا کے علامیے میں بھی صارفین کو محفوظ بینکنگ معمول کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بینک سیکورٹی پروٹوکولز، جدید نظام سے آراستہ ہیں جو سب سے زیادہ بہترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنائے گئے، جبکہ بینک کریڈٹ کارڈز، چپ پر مبنی ٹیکنالوجی کے تحت محفوظ ہیں۔ صارفین مکمل اطمینان کے ساتھ کارڈ ٹرانزکشن کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔