تعلیمی ماہرین نے ”اسکول ایجوکیشن کمیشن “ بنانے کی تجویز کی حمایت کردی
کراچی(بزنس رپورٹر) تعلیمی ماہرین نے سندھ میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے اسکول ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اس طرح کے کمیشن قائم کرنے سے پرائمری سے لیکر انٹرمیڈیٹ تک 3حصوں میں بٹے ہوئے تعلیمی نظام ایک ہی کمیشن کے تحت کرکے بہتر نتائج مل سکتے ہیں ۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی شیخ (سربراہ) ڈاکٹر اسٹیفن جان، ڈاکٹر رخشندہ کوکب اور ڈاکٹر منیر موسی سمیت دیگر ماہرین نے سندھ اسکول ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کی تجویز پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول ایجوکیشن کمیشن کے قیام کیلئے اقدامات کرے۔