الیکٹرانک میڈیا پر کوریج نہ ہونے پر شرکا کی تنقید
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکٹرانک میڈیا پر کوریج نہ کرنے پرملین مارچ کےشرکاء نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اورنگی کے رہائشی فرحان نےکہا کہ ناموس رسالت پر مذہبی جماعتوں کے پر امن مارچ کی کوریج نہ کرنا افسوس ناک ہے ۔لانڈھی کے رہائشی فیضان نے کہا کہ شہر کے تمام اضلاع سے ہزاروں افراد مارچ میں شریک ہوئے لیکن الیکٹرانک میڈیا نےکوئی کوریج نہیں کی ۔میڈیا صرف تصویر کا ایک رخ دکھاتا ہے جو نا انصافی ہے ،میڈیا دوغلی پالیسی اپناتے ہوئےپر امن احتجاج کو کوئی کوریج نہیں دے رہا ۔