ناموس رسالتؐ پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ۔سید عبدالرشید

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا ملین مارچ کامیاب کرنے پر لاکھوں فرزندان اسلام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بریت کے فیصلے پر لیاری کے عوام کے ساتھ ماڑی پور روڈ پردھرنا دیا اس دوران مجھے پیغام دیا گیا کہ آپ سندھ اسمبلی میں اسلام کی ایک ہی علامت ہو لہذا باز آجاؤ۔میں نے جواب میں کہلا دیا کہ میرے دو ٹکڑے بھی کردیئے جائیں تب بھی ناموس رسالت کے تحفظ سے باز نہیں آؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ‘سڑکوں سے لے کر ایوانوں تک تحفظ ناموس رسالت کی جنگ لڑیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More