شرکا نےجگہ کم پڑنے کے باعث درختوں پرچڑھ کر خطاب سنا

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناموس رسالت ؐملین مارچ میں مجلس عمل کے علاوہ دیگرپارٹی پرچم بھی لہرائے جا رہے تھے ۔ بعض شرکا نے جگہ کم ہونے پر درختوں پر چڑھ کر قائدین کا خطاب سنا ۔ جلسے میں شریک افراد متحدہ مجلس عمل کے ساتھ اپنے پارٹی پرچم بھی ساتھ لائے تھے ، جن میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام ( ف) کے پرچم شامل تھے ۔ شرکا نے اپنی گاڑیوں پر بھی پارٹی پرچم لگا رکھے تھے۔ قائدین کی آمد اور ترانوں کے دوران شرکا کی جانب سے پرچم لہرائے جاتے رہے ۔شرکا شاہراہ قائدین کی دوطرفہ سڑک پر موجود تھے۔انہوں نے سڑک پر بیٹھ کر قائدین کا خطاب سنا ، جگہ کم ہونے کے باعث سروس روڈ پر بھی شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی ، جبکہ سیکڑوں افراد بر لب سڑک درختوں پر بیٹھ کر قائدین کا خطاب سنتے نظر آئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More