لین لونگ کی جنونی کیفیت سے پڑوسی بھی تنگ تھے
واشنگٹن ( امت نیوز)افغانستان کے واپسی کے بعد 28 سالہ لین لونگ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا ۔بعض اوقات وہ گھر میں رکھی اشیا اور فرنیچر کو توڑ دیتا تھا۔اس کی جنونی کیفیت اورعجیب وغریب حرکات نے پڑوسیوں کو جینا دوبھر کررکھا تھا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جنگ نے اسے نفسیاتی مریض بنایا۔وہ گھر میں اچھل کود تا رہتا تھا۔اپریل میں گھر میں شور شرابے اور توڑپھوڑ کی آوازیں سن کرپڑوسی نے پولیس طلب کرتھی ۔پڑوسی رچرڈ برج نے بتایا کہ اس کی یہ کیفیت اس لئے حیران کن تھی کہ افغانستان میں 5 برس تک تعیناتی کے دوران لونگ کی کارکردگی شاندار رہی ۔جس پر اسے 10ملٹری اعلی ٰاعزا ز سے بھی نوازا گیا،تاہم اسی دوران اس ذہنی حالت متاثر ہونے واپس بھیج گیا تھا۔اس کی والدہ کولین اور گھر کے دیگر افراد بھی پریشان تھے ۔طبی ماہرین کے مطابق لین لونگ افغان جنگ کے باعث نفسیاتی مرض پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار بنا۔