دھرنا مقدمات میں 255رہا-10کا جوڈیشل ریمانڈ
راولپنڈی(نمائندہ امت)آسیہ کیس پردھرنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث 255 افراد کو رہا کردیا گیا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعدتحریک لبیک ودیگر مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے281 افراد کوراولپنڈی، اٹک جہلم اورچکوال سےحراست میں لیا گیا تھا۔255 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ 26 افراد اب بھی زیرحراست ہیں۔ادھرانسداددہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی کی عدالت نے دھرنوں کے دوران توڑپھوڑکے مزید 10 ملزمان کو جوڈیشل کردیا۔تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں گرفتار10ملزمان کو گزشتہ روز پولیس نے سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیاجہاں فاضل عدالت نے انہیں 14روزکیلئے جوڈیشل کرتے ہوئے جیل بھجوانے اور22نومبرکو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔