نشئی کو ڈاکو سمجھ کر عوام نے پیٹ ڈالا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں نشے کے عادی شخص کو علاقہ مکینوں نے ڈکیت سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں خواتین سے لوٹ مارکرنے والے ایک ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور نقدی بھی ملی جو پولیس کے حوالے کی گئی، ایس ایچ او شمشاد حسین چاچڑ نے کہا کہ ایک ہیروئنچی کو عوام نے ڈاکو سمجھ کر مارا پیٹا تھا اور پولیس کے حوالے کیا ہے جس سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More