افواج مخالف بیان پر نہال ہاشمی کوشہری نے 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سزا یافتہ راہنما نہال ہاشمی کی جانب سے دئیے گئے افواج مخالف بیان پر لاہور کے ایک مقامی شہری کی جانب سے نہال ہاشمی کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے افواج پاکستان کی قربانیوں کی نفی کی ہے نہال ہاشمی نوٹس کی وصولی کے بعد 14روز میں غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ انہیں 50کروڑ روپے بطور ہرجانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانا پڑے گا۔